Maryam Abbas

Add To collaction

29-Jul-2023 لیکھنی کی کہانی مقابلہ

عنوان : " قلبِ شگاف "

✍🏻مریم عباس 

قلبِ شگاف میں وہ محبت اپنی اُنڈیلتی رہی 
وہ پاگل لڑکی تھی جو اتنی اذیت جھیلتی رہی

"رو رہی ہو؟"
"نہیں تو بلکہ دیکھو میں تو ہنس رہی ہوں" اٌس نے کہتے ساتھ ایک قہقہہ لگایا.
 میں نے ترس آمیز نظروں سے اس قہقہ لگاتی عجیب لڑکی کو دیکھا جس کی آنکھوں سے آنسو شاید بے خیالی میں یا ضبط کی حدیں توڑتا اس کے رُخسار پر آ گِرا تھا اور وہ آنسوؤں کے ساتھ قہقہہ لگاتی کوئی پاگل دیوانی دکھائی دیتی تھی.
" تمہیں پتہ ہے میں کیوں ہنس رہی ہوں"
وہ عجیب لڑکی تھی جو یوں رواں آنسوؤں کے ساتھ پوچھ رہی تھی کہ معلوم ہے میں کیوں ہنس رہی ہوں........
"نہیں پر مجھے بتاو تم کیوں رو رہی ہو" اس سوال پر اس کے چہرے پر عجب سی مسکراہٹ در آئی.
"ہاں میں رو رہی ہوں اپنی بیوقوفی پر"
" کیسی بیوقوفی؟ " میں نے حیران ہوکر پوچھا. 
"تمہیں پتہ ہے دل میں سوراخ ہونا کسے کہتے ہیں؟" اس کے اُلٹے سوال نے مجھے اُلجھا دیا.
"شاید دل کے مسئلے کو؟ " میرے جواب پر اس نے زوردار قہقہ لگایا.
"شاید صحیح کہہ رہی ہو دل کے مسئلے کو... یعنی وہی بات ہوگئ
جناب کا دل نہیں آتا مجھ پر
کہی جناب کو دل کا مسئلہ تو نہیں
اس کی بات پر مجھے بھی ہنسی آگئ.
"ایک بات بتاو اگر سوراخ ہوئے گلاس میں پانی انڈیلا جائے تو کیا وہ گلاس بھر جائے گا؟؟
"اوبویسلی نہیں"
"ہممم بلکل اگر تم سوراخ ہوئے گلاس میں پانی انڈیلو گی تو وہ خالی ہی رہے گا اور تم پیاسی رہ جاو گی.... بلکل ایسے ہی سوراخ ہوئے دل میں محبت انڈیلی جائے تو وہ خالی ہی رہتا ہے اور انسان تکلیف میں اور میری یہی بیوقوفی تھی سوراخ ہوئے گلاس میں پانی انڈیلنے کے بعد میں اسی سے اپنی پیاس بُجھانے کی کوشش کررہی تھی... آہ" 
اس کی اتنی گہری بات پر میں ایک بات ضرور سمجھ گئ تھی کہ وہ لڑکی عجیب نہیں تھی بلکہ ایک گہری پہیلی کی مانند تھی جسے سمجھنا اور سلجھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تھی.
" دیکھو ہم گلاس تبدیل بھی تو کرسکتے ہیں؟ 
میرے سوال پر اس کے چہرے پر مجھے طنزیہ مسکراہٹ محسوس ہوئی.
" کیا تم اپنے محبوب شوہر کے لیے لیے اپنے جذبات تبدیل کرسکتی ہو یا کیا اپنا شوہر تبدیل کر سکتی ہو؟؟ اس کے تلخ سوال پر میرا چہرا لال ہوگیا اور وہ گہری لڑکی اُٹھ کر چلی گئ. وہ تو چلی گئ لیکن اس کے اس سوال نے مجھ پر آشکار کردیا کہ چیزیں تو تبدیل ہوسکتی ہیں لیکن انسان نہیں اور نہ ہی جذبات تبدیل ہوسکتے ہیں. کیوں کہ ہر انسان سے ہمارے جذبات مختلف طرز پر ہوتے ہیں ہر کسی سے، ہر انسان سے ایک جیسے جذبات جوڑے نہیں جاسکتے..........

   16
0 Comments